آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے، پیپلز پارٹی سوہاوہ

پڑی درویزہ/ سوہاوہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کا اجلاس تحصیل صدر مقام سوہاوہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر شیخ محمد یٰسین نے کی ۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے جنرل سیکرٹری شوکت علی مغل، نائب صدر صوبیدار محمد جاوید، پی پی پی ڈومیلی کے صدر رخسار گجر، پی پی پی یونین کونسل اڈرانہ کے صدر چوہدری محمد شوکت، جنرل سیکرٹری مرزا سعید، پی پی پی لیبر ونگ سوہاوہ کے صدر دیرینہ کارکن فاروق بزمی، شیخ ساجد، سینئر صحافی شیخ انیس احمد اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔
اجلاس میں مقررین نے انکشاف کیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں یونین اڈرانہ سے پی پی پی بھر پور طریقے سے شامل ہو گی ۔ اجلاس کے شرکاء کی متفقہ رائے سے پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر صوبیدار محمد جاوید کو یونین کونسل اڈرانہ سے کونسلر کی نشست کے لئے نامزد کر دیا گیا ۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر شیخ یٰسین اور جنرل سیکرٹری شوکت علی مغل نے دوران گفتگو کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل اڈرانہ کے لئے چیئر مین اور وائس چیئر مین کی نامزدگی بھی سب کارکنان ، عہدیدران کے مشورے سے کی جائے گی۔



