جہلم شہراور مضافاتی علاقوں میں دودھ فروشوں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کرلئے

جہلم شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں دودھ فروشوں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کرلئے، دودھ 180 اور دہی 200 روپے میں فروخت ہو نے لگا۔

شہریوں کااس حوالے سے کہنا ہے کہ دودھ فروش پہلے دودھ پر سے کریم اتار لیتے ہیں اس کے بعد ناقص ومضر صحت پاوڈر ملا دودھ شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کردیتے ہیں جس کے استعمال سے شیر خوار بچے پیٹ و دیگر موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران پر اسرار خاموشی اختیار کرتے ہوئے تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی ذمہ داریاں سنبھالنے کے باوجود نرخوں پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ دودھ فروشوں کے ساتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گٹھ جوڑکررکھا ہے جس کیوجہ سے دودھ فروش من مرضی کے نرخ مقرر کرتے ہوئے مضر صحت دودھ کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی،ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی اور ایڈوائزر محتسب اعلیٰ پنجاب جہلم سے نوٹس لینے اور دودھ فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ آپریشن کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق دودھ سرکاری نرخوں کے مطابق خرید کر استعمال کرسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button