مریم نواز حکومت کا للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ نون کا فارم 45 سے ہے، فواد چوہدری

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا اس سڑک کے منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ (ن) کا فارم 45 سے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ اس منصوبے کی منظوری پر سابق وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان کی درخواست پر للِہ تا جہلم سڑک منصوبہ منظور کیا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے مبینہ فاشسٹ رویے کے باعث منصوبے میں چار سال کی تاخیر ہوئی اور اب بدترین ردوبدل کے بعد سڑک کا صرف ایک حصہ تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو وہ اس پوری سڑک کو اصل منصوبے کے مطابق دو رویہ بنوائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 10 نومبر 2026ء کو اپنے متوقع دورہ ضلع جہلم کے دوران للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ اس منصوبے کے افتتاح کو وزیراعلیٰ کے مجوزہ دورے کی اہم سرگرمیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

↑
Exit mobile version