سوہاوہ: ڈومیلی موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 51 سالہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز (ٹی ایچ کیو) ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 51 سالہ عابد حسین ولد حاجی محبوب کے نام سے ہوئی ہے۔
