پنڈدادنخان کے محمدی چوک میں ہوٹل کے اسٹور روم آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا

پنڈدادنخان کے محمدی چوک میں ہوٹل کے اسٹور روم میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے محمدی چوک میں واقع ایک ہوٹل کے اسٹور روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ایک ایمبولینس اور فائر وہیکل روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو بجھا دیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان یا دیگر نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

↑
Exit mobile version