اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا مین بازار کا دورہ، بیوٹیفیکیشن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا

پنڈ دادنخان: تحصیل پنڈ دادنخان میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے منصوبے کے مقام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں، تعمیراتی معیار اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق پیش رفت کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران متعلقہ حکام نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت اب تک تقریباً 50 فیصد ٹینسائل شیڈز نصب کیے جا چکے ہیں، جبکہ 40 دکانوں پر نئے سائن بورڈز کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ منصوبے کے فنشنگ ورک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جا سکیں۔

اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے متعلقہ ٹیم کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام اعلیٰ معیار، شفافیت اور مقررہ وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے ہر مرحلے میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آج شام تک منصوبے کے پہلے مرحلے کا نصف سے زائد حصہ مکمل کر لیا جائے گا، جس میں ٹینسائل شیڈز، دکانوں کے سائن بورڈز اور کوبل اسٹون ورک شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیوٹیفیکیشن منصوبے کی تکمیل سے پنڈ دادنخان شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور شہریوں کو ایک صاف، منظم اور دلکش ماحول میسر آئے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button