سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال کے مختلف دیہاتوں کی گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کیلئے سروے مکمل

سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال کے مختلف دیہاتوں کی گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کیلئے سروے مکمل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹرفضل الحق فضلی کی ہدایات پر جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال کے مختلف دیہاتوں کی گلیوں اور نالیوں کاٹیم نے سروے کیا،جس میں ڈھوک اخلاص خان،باغ سمیت دیگر دیہات شامل ہیں۔
ڈاکٹر فضل الحق نے جلد تعمیر کرنے کااعلان بھی کیا۔ اس موقع پر مقامی افراد راجہ ہارون کیانی،ماسٹرر راجہ ظفر اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے چوہدری فرخ الطاف اور ڈاکٹر فضل الحق فضلی کا شکریہ ادا کیا۔



