سوہاوہ: ڈومیلی میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سےبکرے، بھینس اور گائے ہلاک

سوہاوہ: ضلع جہلم کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈومیلی اور اس کے گردونواح میں بھی شدید آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث مختلف علاقوں میں درخت، سائن بورڈ اور دیواریں گر گئیں جبکہ گندم کی تیار اور کٹی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

@jhelumnewspk جہلم میں آسمانی بجلی گرنے سے جانوروں کے باڑے میں آگ لگ گئی #JhelumNews #latestnews #rain #light #fyp #breakingnews #foryou #viralvideos #pageforyou #jhelum #viralvideo #tiktok #viral #trending #sohawa #domeli ♬ original sound – Jhelum News

ڈومیلی چوک میں ایک درخت گرنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، جس کے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ تھلہ چوہدریاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک قیمتی بھینس موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔

اسی طرح ڈومیلی کے علاقے پدھری کی ڈھوک کنیال میں شدید آندھی اور طوفان کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک باڑے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں چار بکرے اور ایک بیل موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ باڑے کا چھپر اور اندر رکھا سارا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن تیز طوفان کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو پانا ممکن نہ ہو سکا۔

متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اسے فوری مالی امداد فراہم کی جائے۔ اس کا کہنا تھا کہ مذکورہ جانور اس کی آمدن کا واحد ذریعہ تھے اور وہ عیدالاضحیٰ کے لیے انہیں پال رہا تھا۔ موجودہ نقصان نے اس کے لیے روزی روٹی کا در بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button