سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر 22 ویلر ٹرالے اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر 22 ویلر ٹرالے اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے جی ٹی روڈ پنڈ متے خان کے قریب 22 ویلر ٹرالے اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد اویس ولد محفوظ سکنہ لاہور ایئرپورٹ کے قریبی علاقے کے طور پر ہوئی ہے۔



