دینہ میں پراپرٹی ڈیلرز کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

دینہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پراپرٹی ڈیلر کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات ، فرنیچر ، قیمتی کپڑے ، رضائیاں ، کمبل اور دیگر اشیاء جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں اقبال ٹاؤن نزد کشتی والی کوٹھی کے مقام پر شارٹ سرکٹ کے باعث گھر کی بالائی منزل پر پراپرٹی ڈیلر محمد امجد عرف سنی کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی سے گھر میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، فرنیچر ، برتن ، قیمتی کپڑے ،رضائیاں ، کمبل اور دیگر گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button