للِہ ٹاؤن کو میونسپل کمیٹی کا درجہ مل گیا، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

پنڈدادنخان: للِہ ٹاؤن کو باضابطہ طور پر میونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے کے بعد للِہ ٹاؤن میں بلدیاتی نظام کو مزید موثر بنانے اور عوامی سہولیات میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
اہلِ علاقہ کے مطابق اس کامیابی کا سہرا سابق ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود اور سابق چیئرمین یونین کونسل للِہ چوہدری اسد بشیر اللہ خان کی مسلسل محنت، کاوشوں اور جدوجہد کو جاتا ہے۔
مقامی شہریوں نے اس پیش رفت پر دونوں شخصیات کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ میونسپل کمیٹی کے قیام سے للِہ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔



