جہلم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

جہلم شہر سمیت آئیسکو سرکل جہلم کی بیشتر سب ڈویژن میں غیر اعلانیہ اور بلا جواز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی اکثر اچانک بند کر دی جاتی ہے، بالخصوص علی الصبح کے اوقات میں، جس سے گھروں میں پانی کی قلت، الیکٹرانکس اشیاء کا خراب ہونا، اسپتالوں میں آپریشنز کے التواء اور عدالتوں میں سائلین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

شہری اور تاجروں کا کہنا ہے کہ طویل بجلی کی بندش نے روزمرہ زندگی، تعلیمی نظام اور کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ بجلی کی بندش کے دوران نہ کوئی شیڈول فراہم کیا جاتا ہے اور نہ ہی بجلی بند ہونے کی وجہ بتائی جاتی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ مسلسل لوڈ شیڈنگ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے، مشینری ٹھپ پڑی ہے اور مزدور طبقہ گھروں میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ شہری وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اس غیر منظم لوڈ شیڈنگ کے سلسلے کو ختم کیا جائے تاکہ عوام اور کاروباری برادری کو سہولت میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button