چوزے کی برآمد پر پابندی، مرغی کا گوشت کتنے روپے تک کم ہو سکتا ہے؟

حکومت نے چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، برآمد پر پابندی سے مقامی سطح پر مرغی کا گوشت 200 روپے کلو تک کم ہو سکتا ہے۔

عرصے سے مہنگی مرغی کھانے والے صارفین پر وزارت خوراک کو ترس آگیا، حکومت نے چوزے کی برآمد پرمکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خوراک ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے چوزے کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کے لیے حکومت کو بھجوا دی ہے۔

صدر پنجاب پولٹری ایسو سی ایشن طارق جاوید کا کہنا ہے کہ چوزوں کی برآمد پر پابندی سے مقامی سطح پر مرغی کا گوشت 200 روپے کلو تک کم ہو سکتا ہے۔

صدر پنجاب پولٹری ایسو سی ایشن کے مطابق حکومت برآمد کا فیصلہ تب کرتی ہے جب کوئی چیز سر پلس ہو، یہاں تو قلت ہے، سابقہ اداوار میں غلط پالیسیوں سے چکن مہنگا ہوا۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button