چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب ایک اشتہاری مجرم کو جدید سائنسی طریقہ تفتیش کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے خفیہ معلومات اور جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ایک عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر روپوش تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے، جہاں اس سے دیگر ممکنہ وارداتوں اور ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے اور شہریوں کے جان و مال کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button