جہلم میں شادی کی تقریبات میں باراتیوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والے نوعمر جیب تراش کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لڑکوں نے چند روز پہلے بارات میں داخل ہوکر دلہن کے والد کی جیب سے ایک لاکھ روپے نکال کر فرار ہوگئے تھے۔ملزمان کی شناخت محمد عرفان اور غلام مرتضی کے نام سے ہوئی جو کہ شیخوپورہ کے رہائشی ہیں۔
دلہن کے والد کی جیب سے رقم نکالنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ملزمان دوبارہ واردات کے لئے آئے تو باراتیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ نوعمر ملزمان نئے کپڑے پہن کر تقریبات میں داخل ہوتے اور واردات کرتےتھے، ملزمان کا ٹارگٹ جی ٹی روڈ پر قائم میرج ہال ہوتے ہیں۔
تھانہ سٹی پولیس نے دونوں نوعمر ملزمان کو ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا، عدالت نے عمریں کم ہونے پر دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
