نادرا 70 لاکھ شہریوں کے شناختی کارڈز کیوں منسوخ کرنا چاہتا ہے؟

جہلم: یونین کونسلز میں 70 لاکھ اموات کے اندراج کے باوجود نادرا کے ریکارڈ میں مرنے والوں کے شناختی کارڈ منسوخ نہیں کیے گئے،جبکہ نادرا سے متوفی افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرنا قانونی تقاضا ہے۔

واضح رہے کہ مرنے والے شخص کا بیٹا، بیٹی، شریک حیات یا والدین کسی بھی نادرا سینٹر سے شناختی کارڈ مفت منسوخ کروا سکتے ہیں۔ نادرا آگاہی کے لیے دستیاب موبائل نمبرز استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ایس ایم ایس نوٹیفیکیشن بھیج رہا ہے۔

کسی متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے میں ناکامی ان کے بیٹے، بیٹی، شریک حیات، یا والدین کے لیے نادرا کے ساتھ اپنی شناختی دستاویزات پر کارروائی کرنے میں مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔اگر موت کا اندراج غلط ہے تو متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری سے ریکارڈ درست کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button