ہر جمعہ کو سوہاوہ کی مختلف مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے، ڈی ایس پی چوہدری رفاقت گجر

سوہاوہ: ڈی ایس پی سوہاوہ چوہدری رفاقت گجر اور نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کا احسن اقدام، سوہاوہ کی مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد کھلی کچہری کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سوہاوہ چوہدری رفاقت گجر اور ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران نے جامع مسجد عید گاہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، انہوں نے جمعہ کی نماز کے بعد شہریوں سے خطاب کیا اور شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے گفتگو کی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سوہاوہ چوہدری رفاقت گجر نے کہا کہ ہم ہر جمعہ کو سوہاوہ کی مختلف مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے اور جو شہری اپنے مسائل لیکر تھانہ سوہاوہ نہیں آتے ہم خود ان کی دہلیز پر جا کر ان کے مسائل حل کریں گے۔

سوہاوہ کے شہریوں نے ڈی ایس پی سوہاوہ اور ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے ہی کھلی کچہریوں کا انعقاد ہوتا رہا تو ہمارے سوہاوہ میں موجود تھانہ کے متعلق تمام مسائل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button