الصفہ الیون اور لاہور ایچی سن الیون کے درمیان ایک روزہ دوستانہ کرکٹ میچ ایچی سن ٹیم نے جیت لیا

جہلم/ دینہ: الصفہ الیون اور لاہور ایچی سن الیون کے درمیان ایک روزہ دوستانہ کرکٹ میچ ایچی سن ٹیم نے جیت لیا، سابق پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف مہمان خصوصی تھے، انہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں الصفہ الیون جہلم اور ایچی سن کالج لاہور کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 25/25 اورز کا دوستانہ میچ منعقد ہوا جس میں شائقین کرکٹ سمیت اہم شخصیات سی او ایجوکیشن سلیم شاہ، اے سی کارسپوڈین ایچ آر حافظ زنیر ، تحصیل سپورٹس آفیسر طارق، سماجی شخصیت ساجد امین اور چیئر مین کیئر ٹیکر اسفند یار اسد نے شرکت کی۔

دوستانہ میچ کے مہمان خصوصی پاکستان کے نامور کھلاڑی محمد یوسف تھے۔ الصفہ الیون کی ٹیم کے تمام کھلاڑی پہلے کھیلتے ہوئے 118 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ ایچی سن کی ٹیم نے تین کھلاڑیوں کے اوٹ پر ٹارگٹ پورا کرکے جیت اپنے نام کرلی۔

میچ کے دوران نعت خوانی اور نماز کا اسپیشل انتظام کیا گیا تھا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے بہترین بالر، بہترین بیسٹ مین، بہترین فیلڈر، رنر اپ اور جیتنے والی ٹیم کے کپتانوں کو میڈلز اور ٹرافی تقسیم کی۔

آخر میں محمد یوسف نے مختصر خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی اطاعت کرنی ہیں ان کے احکامات پر مکمل عمل کرنا ہے۔ پھر ہم نے دنیاوی زندگی کے معاملات پر توجہ دینی ہے وہ بھی دین کے مطابق ہونے چاہیے ہم نے جھوٹ نہیں بولنا ایمانداری کو اپنانا ہے۔انسان کی بہترین زندگی وہ ہے جس میں وہ دینی اور دنیاوی فرائض اپنے مقررہ وقت پر ادا کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button