پنڈدادنخان میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں واک کا انعقاد

پنڈدادنخان میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں واک کا انعقاد کیا گیا، واک میں اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر سمیت سول سوسائٹی صحافیوں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے چلڈرن پارک سے نواش شہید چوک پنڈدادنخان تک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر سمیت سرکاری ملازمین صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے کشمیر بنے گا پاکستان، مودی مردہ باد، کشمیریوں پر ظلم بند کرو کے نعرے لگاتے رہے۔

ریلی نواش شہید چوک میں پہنچنے پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے پانچ اگست 2019 میں غیر قانونی اقدامات اٹھاتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے ۔ گزشتہ پانچ برس سے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیا گیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ میں اس سلسلہ میں منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تقریب کے اختتام پر کشمیریوں بھائیوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button