ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم رضا اعوان کا دینہ کا دورہ، ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کی

دینہ: ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم رضا اعوان نے دینہ کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ کچھ دن تک کار لفٹر بھی دینہ میں آ جائے گی جس سے منگلا روڈ پر ٹریفک جام ہونے والا معاملہ کافی حد تک کم ہو جائے گا۔

ڈی ایس پی ٹریفک جہلم نے دینہ میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کو سختی سے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کہ ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button