سوہاوہ: نو تعینات ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جہلم کے ای ٹی او وسیم حیدر نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے سوہاوہ کا ہنگامی دورہ کیا۔
ان کے ہمراہ انسپکٹر چوہدری عمران اور اسد ہارون تھے جنہوں نے سوہاوہ شہر کا دورہ کیا اور تمام پلازہ مارکیٹ مالکان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کا کہا۔
بعدازاں ای ٹی او وسیم حیدر نے میڈیا اور پراپرٹی مالکان سے گفتگو میں کہا کہ سوہاوہ کی عوام کے لیے میرے دفتر کےدروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں، اگر کسی کو کسی قسم کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلق مسئلہ درپیش ہو یا کوئی شکایت ہو تو میرے دفتر بلا جھجک تشریف لائیں اور ان کے جائز مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔
