مانچسٹر/ سوہاوہ: سوہن سے تعلق رکھنے والے رپورٹر راجہ محمد رضوان کے چچا اور معروف سماجی شخصیت راجہ طارق کیانی آف روپڑ مانچسٹر شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ادا کر دی گئی۔
مرحوم راجہ طارق کیانی ایک شفیق، مہربان، مخلص اور دردِ دل رکھنے والے انسان تھے۔ وہ اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہتے اور ہر ایک کے ساتھ محبت، خلوص اور اپنائیت سے پیش آتے تھے۔ ان کی خوش اخلاقی، ملنساری اور محبت بھری طبیعت کے باعث انہیں جاننے والے انہیں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔
مرحوم کی وفات پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے راجہ محمد رضوان اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم راجہ طارق کیانی کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ تمام لواحقین، اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
