سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کی جانب سے محمد شہباز بٹ کے اعزاز میں عشائیہ

بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کی طرف سے جہلم پریس کلب کے سابق صدر محمد شہباز بٹ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ممتاز کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی جن میں چوہدری شاہد کسانہ آف دھنیالہ، مرزا ماجد آف کھدریالہ، چوہدری زوالفقار بھٹو آف چک براہم، ملک عثمان آف کھوہار، راجہ طاہر مٹھو آف گجرات سمیت دیگر احباب شامل تھے۔
شرکاء نے محمد شہباز بٹ کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں عشائیے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔


