دینہ میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے اور پولیس سے ہاتھا پائی کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد ملک اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق دورانِ چیکنگ ایک شخص کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر روکا گیا۔ ملزم نے سیٹ بیلٹ استعمال نہ کر کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے روکنے پر وہ طیش میں آ گیا اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوچ اور ہاتھا پائی شروع کر دی۔

تھانہ دینہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر قابو کر کے گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور سرکاری اہلکاروں سے بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button