للِہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو دھر لیا

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیل کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمد کر لیے گئے۔
تھانہ للِہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔



