پنڈدادنخان کے علاقے ڈنڈوٹ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 70 سالہ شخص جاں بحق

پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ڈنڈوٹ میں خستہ حال عمارت کی چھت اچانک گرنے سے ایک 70 سالہ بزرگ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے بزرگ کو نکالا، تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش آر ایس سی اسپتال کھیوڑہ منتقل کر دی۔

جاں بحق ہونے والے بزرگ کی شناخت نور محمد ولد حاکم خان، عمر 70 سال کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button