پنڈدادنخان میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان عمر فاروق اور علی حسن کو گرفتار کر لیا۔

ملزم عمر فاروق سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور ملزم علی حسن سے بھی پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے۔

پولیس نے دونوںملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Exit mobile version