جلالپور شریف میں خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے کے الزام میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین جرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔



