دینہ میں پولیس نے 12 سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے 12سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے اور ہراساں کرنے والے ملزم شہباز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 12 سالہ بچے کو گھر سے استری لانے کے بہانے اپنے کمرے میں بلا کر نازیبا حرکات کیں اور ہراساں کیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
