پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version