جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم میمن علی اصغر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
چوٹالہ پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ مہربان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے2کلو140گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جہلم پولیس منشیات فروشی کے قلع قمع کے لئے کوشاں ہے۔



