سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان ٹیم کا احسن اقدام، بزرگ شہری لواحقین کے حوالے

پنڈدادنخان: سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان ٹیم کا احسن اقدام، بے یار و مددگار نیم بے حوشی کی حالت میں ملنے والے بزرگ شہری لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ پنڈدادنخان میں گزشتہ 4 روز سے ایک نامعلوم بزرگ بے یارو مددگار نیم بے حوشی کی حالت میں بیمار پڑا تھا جس کی حالت کو دیکھتے ہوئے سٹی ویلفیئر کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کو کال کی۔

اس پر رسپانس کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایمبولینس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر بزرگ شخص کو نہلا دھلا کر نئے کپڑے پہنا کر فوری سول اہسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا جہاں پر انکا علاج شروع ہوا۔

بزرگ شخص نے ہوش انے پر اپنا نام غلام نادر سکنہ سید پور بھیرہ بتایا جبکہ ریسکیو ٹیم اور سٹی ویلفیئر کونسل کے ممبران کو ڈھیروں دعائیں دی۔

بعد ازاں سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان کی ٹیم نے غلام نادر کے لواحقین کو تلاش کر کے غلام نادر بابا جی کو ان کے بھائی گلزار کے حوالے کر دیا۔

سٹی ویلفیئر کونسل کی ایمبولینس فری سروس فراہم کرتے ہوئے بزرگ کو انکے آبائی گاؤں چھوڑنے کے لئے روانہ بزرگ اور لواحقین کی سٹی ویلفیئر کونسل کے ممبران کو ڈھیروں دعائیں دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button