سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں فیلڈ ہسپتال کا قیام، سینکڑوں مریضوں کا معائنہ، ٹیسٹ اور ادوایات دی گئیں

سوہاوہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پربڑاگواہ میں فیلڈ ہسپتال کا قیام، سو سے زائد مریضوں نے چیک اپ کرایا، کچھ افراد کے ٹیسٹ بھی کئے گئے اور فری ادویات فراہم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر کے تحت فیلڈہسپتال کاقیام عمل میں لایاگیاجس میں اوپی ڈی سو سے زائد رہی۔ جن میں متعدد افراد کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے، معائنے کے بعد فری ادویات بھی فراہم کی گئی۔
کیمپ کے انعقاد راجہ عبیداللہ کیانی اور ڈاکٹرنصرت کیانی، پہلوان راجہ عدیل کیانی، رضوان کیانی جانو کی جانب سے کرایا گیا۔
اس موقع پر مریضوں نے مریم نواز کاشکریہ اداکرتے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہم کو گھر پر صحت کی متعدد سہولیات فراہم کی۔اس طرح غریب لوگ جو دوردراز علاقوں سے جاکرمہنگے علاج نہیں کراسکتے تھے ان کو اب علاج گھر پرہورہاہے۔ اس میں ڈاکٹروں سے مفت مشورہ، ادویات، الٹراساؤنڈ، ای سی جی، لیبارٹری ٹیسٹ، ابتدائی طبی امداد شامل ہیں۔



