سینئر نائب صدر PTU اینڈ گیگا پنڈدادنخان اشفاق گوندل ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ تعینات

کھیوڑہ: سینئر نائب صدرPTUاینڈ گیگا پنڈدادنخان ہردلعزیز شخصیت و ٹیچر محمد اشفاق گوندل ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ خاص تعینات، ایڈیشنل انچارج گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ خاص ادریس احمد اور سکول کے جملہ اسٹاف نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئرنائب صدر PTUاینڈ گیگا پنڈ دادنخان ہر دلعزیز شخصیت و ٹیچر محمد اشفاق گوندل گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ خاص میں ہیڈ ماسٹر تعینات ہو گئے، جب وہ چارج سنبھالنے کھیوڑہ پہنچے تو ان کے ساتھ صدر PTUاینڈ گیگا قاری محمد امتیاز کندوال، عثمان خان ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان، عبد الجلیل سرپرست اعلی PTUاینڈ گیگا پنڈدادنخان، ملک نور محمد نورانی نائب صدر PTUاینڈ فنانس سیکرٹری گیگا، حافظ محمد عنایت جنرل سیکرٹری PTUاینڈ گیگا، چوہدری محمد نوید شہزاد سینئر نائب صدر PTU اینڈ گیگا، اشفاق حسین ملک اور سیاسی و سماجی ورکر ڈاکٹر سرفراز عباس موجود تھے۔

سکول پہنچنے پر سکول کے ایڈیشنل چارج انچارج ادریس احمد اور سکول کے جملہ سٹاف نے اپنے نیو تعینات ہیڈ ماسٹر محمد اشفاق گوندل اور ان کے ساتھ آنے والے تمام معزز مہمانوں کا پر جوش استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور ہار پہنائے ایڈیشنل انچارج ادریس احمد نے سکول اور جملہ سٹاف کی طرف سے ہیڈماسٹر محمد اشفاق گوندل صاحب کو خوش آمدید کہا اور اپنے ادارے کے لیے ان کی تعیناتی کو خوش آئین قرار دیا۔

پرتپاک استقبال کرنے پر محمد اشفاق گوندل نے انچارج ادریس احمد اور ان کے جملہ سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہم سب کا ادارہ ہے اور ہم سب نے مل کر محنت اور لگن سے آپس میں بھائی چارے کی فضا قائم کرتے ہوئے بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کے لیے کام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button