ضلع کچہری میں کورٹ رپورٹر عبدالرحمٰن قادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

جہلم: ضلع کچہری میں پروقار تقریب میں معروف صحافی کورٹ رپورٹر عبدالرحمٰن قادری کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا۔
تقریب میں ممبر ڈسٹرکٹ بار جہلم ہائی کورٹ کے مشہور و معروف قانون دان راجہ وسیم افضل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، راجہ تیمور علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، راجہ محمد عارف فتح پوری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، معروف کارروباری شخصیت راجہ ندیم اختر راجہ کراکری ہاؤس جہلم، محمد عرفان نائب صدر کلرک ایسوی ایشن جہلم، محمد ریاست سینئر کلرک اور صحافی کرامت اللہ کے ساتھ ساتھ دیگر دوستوں نے کورٹ رپورٹر عبدالرحمن کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنی طرف سے درازی عمر اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر جہلم پریس کلب کے فنانس سیکرٹری معروف سینئر صحافی و کورٹ رپورٹر عبدالرحمٰن قادری نے معززین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری خوشیوں میں شریک ہونے والے تمام افراد کی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔



