شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

سوہاوہ/ ڈومیلی: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت عوام کی دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور حل کرنے کا مدد ملتی ہے۔
شہریوں نے بھی ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو براہ راست اپنی مشکلات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقے جہاں کی عوام میرے پاس نہیں پہنچ سکتی انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔
قبل ازیں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ ڈومیلی کا دورہ کیا۔ انہوں نے تھانہ کی صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم نے تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہئے، پینڈینسی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔



