طلبا کی موجیں؛ عید کے بعد موسم بہار کی چھٹیوں کا بھی اعلان ہوگیا

سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کے ساتھ ساتھ موسم بہار کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا گیا ۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 7 اپریل کو نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے بھی عیدکی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق 31 مارچ تا 2 اپریل تک عید کی 3 چھٹیاں ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button