الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام دینہ کے علاقے چھنی گجراں میں فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں مریضوں نے مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔

یہ میڈیکل کیمپ رہائش گاہ چوہدری سجاد نزد جنازہ گاہ چھنی گجراں بمقابل مدو کالس منگلا روڈ میں منعقد ہوا، جہاں ماہر اور مستند ڈاکٹرز نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اس فاؤنڈیشن کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوانؒ نے رکھی تھی جبکہ اس وقت اس کی سرپرستی امیر عبدالقدیر اعوان کر رہے ہیں۔

میڈیکل کیمپ میں معززینِ علاقہ، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مریضوں نے بہترین انتظامات اور مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے پر الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان بلا سیاسی و مذہبی تفریق ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں آئندہ بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button