دینہ میں مدرسے کا 18 سالہ طالب علم کنویں میں گر کر جاں بحق

دینہ میں مدرسے کا 18 سالہ طالب علم کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 نے لاش کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ ٹھیکریاں کے مدرسہ میں 18 سالہ عادل ارشد ولد محمد ارشد رات کو اندھیرے کے باعث اچانک 100 فٹ گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیم نے کنویں میں گر نے والے 18 سالہ طالب علم کی لاش کو کنویں سے باہر نکال لیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ سوڈی گجر سے ہے۔



