ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سول لائن کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصرمحمود باجوہ نے تھانہ سول لائن کا دورہ کیا، دورہ کے دوران ڈی پی او جہلم نے تھانہ کی بلڈنگ، SIPs پروٹوکول،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔
انہوں نے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئےمربوط حکمت عملی اپنانےاور اشتہاری مجرمان کےریڈ نوٹسزجاری کروانے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے کرائم پاکٹس میں موثر پٹرولنگ کی جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تھانہ جات اور خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں، پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کےلئے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔



