گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری میں تعلیمی سال کے اختتام پر سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی اے ای او مرکز ججیال بابر اقبال تھے، جنہوں نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اساتذہ کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر دیگر معزز مہمانوں میں راجہ زاہد پدھری، راجہ طلعت پدھری، باؤ جہانگیر پدھری، ماسٹر صداقت (گورنمنٹ ہائی سکول پدھری)، ہیڈ ماسٹر ساجد اور ماسٹر عرفان (گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مہروارث) بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں طلبہ و طالبات کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ مہمانانِ گرامی نے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔
ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری مسرت جبین نے اپنے خطاب میں اساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
انہوں نے مہمانوں اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکول کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔



