عازمین حج کیلئے خوشخبری، پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا

عازمین حج کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا۔
پاکستان بھرمیں ریجنل پاسپورٹ دفاترہفتہ کو خصوصی طور پر کھلے رہے،28 ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے عازمین حج کومتعلقہ پاسپورٹ آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک کر کے پاسپورٹ متعلقہ بینکوں میں جمع کرائے جائیں۔ بائیو میٹرک کراکے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری ہے۔



