پنڈدادنخان میں چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کی شناخت سعید اختر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے شہری کے ساتھ موبائل فون کے کاروبار میں شراکت داری کے دوران بوگس چیک دے کر ارتکاب جرم کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



