مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ (مرحوم) کی اہلیہ اور امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ مرکز دارالعرفان منارہ صقارہ اکیڈمی چکوال کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھرسے سیاسی،سماجی و عسکری شخصیات کے علاوہ زندگی کے ہر پہلو سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور امیر عبدالقدیر اعوان سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
نماز جنازہ میں ایم پی اے حیدر سلطان چکوال، تنویر اسلم سیتھی ایم پی اے، ملک صفدر اعوان چیف آف اعوان، ملک مظہر اعوان سینئر زمہ دار تنظیم الاعوان بھی شامل تھے اور سلسلہ عالیہ کے ذمہ داران حکیم عبدالماجد جنرل سیکرٹری تنظیم الاخوان پنجاب، محمد ارشد مرکزی ذمہ دار اور صاحب مجاز راولپنڈی، محمد شیراز صدر تنظیم الاخوان ملتان اور امجد اعوان محمود سیکرٹری انفارمیشن تنظیم الاخوان پاکستان نے شرکت کی۔
امیر عبدالقدیر اعوان کی والدہ ماجدہ نے اپنی ساری زندگی سلسلہ عالیہ کی خدمت میں گزاری اور ان کے شب و روز عبادات سے مزین تھے۔
