جہلم: بجلی، کیبل، انٹر نیٹ کی بے ہنگم تاریں معصوم بچوں اور خواتین کیلئے وبالِ جان بن گئیں

جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی ،کیبل، انٹر نیٹ کی بے ہنگم تاریں معصوم بچوں اور خواتین کے لئے وبالِ جان بن گئیں۔ زمین پر تاریں لٹکنے کے باعث حادثات معمول بن گئے ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرسمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی کے کھمبوں پر کیبل ، انٹرنیٹ اور بجلی کی تاریں گلیوں میں لٹک رہی ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں جبکہ گھروں میں رہائش پذیر خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔

بجلی کے کھمبوں پر لٹکنے والی تاروں سے چنگاریاں نکلنا معمول بن گی، اکثر بجلی کی تاریں ٹکرانے سے شہر اور ملحقہ علاقوں کی بجلی بند ہونے لگی، تاروں کے بے ہنگم جال کی وجہ سے شہر کاحْسن ماند پڑگیا۔

اہلیان علاقہ اور شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی کے کھمبوں پر نصب بجلی کی تاریں گلیوں کے اندر لٹکتی نظرآتی ہیں، بروقت لائنوں کی مرمت نہ ہونے کے باعث کسی وقت بھی کوئی بڑاحادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔

علاقہ مکینوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو جہلم کی انتظامیہ نے گلی محلوں میں بجلی کی لٹکتی تاروں کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوے کئے جو کہ حقیقت کے برعکس ہیں۔

علاقہ مکینوں نے آئیسکو چیف اسلام آباد ،ایس ای آئیسکو سرکل جہلم سے نوٹس لینے اور گلی محلوں میں بجلی ، ٹیلیفون ، کیبل ، انٹرنیٹ کے جال ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button