سانحہ جعفر ایکسپریس؛ سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی کا رہائشی پاک فوج کا جوان شہید

سوہاوہ: بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس میں سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی کا رہائشی پاک فوج کا جوان مرزا جواد بھی شہادت کے درجے پر فائز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس میں جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈومیلی کا رہائشی پاک فوج کا جوان مرزا جواد ولد مرزا ساجد شہید ہو گیا۔
شہید مرزا جواد عید کی چھٹیوں پر اپنے گھر آ رہا تھا جب دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کیا، جس کے نتیجے میں وہ جامِ شہادت نوش کر گیا۔
28 سالہ مرزا جواد گزشتہ 10 سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ شہید کے اہل خانہ میں ایک بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں۔
@jhelumupdates سانحہ جعفر ایکسپریس؛ جہلم کا رہائشی پاک فوج کا جوان بھی شہید #jaffarexpress #train #Jhelum #JhelumUpdates #Pakistan #foryoupage❤️❤️ #pageforyou #جہلم #PakistanNews #News #blochistan #SohawaNews #Domeli #pakarmy #JhelumNews ♬ original sound – Jhelum Updates
مرزا جواد کی شہادت کی اطلاع پر علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی جبکہ اہل علاقہ نے شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے شہداء کے لواحقین کی مکمل سرپرستی کا مطالبہ کیا ہے۔
شہید مرزا جواد کی عظیم قربانی پر اہل علاقہ نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔



