ڈومیلی پولیس کی کامیاب کارروائی، ایک ملزم چرس سمیت گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کامیاب کارروائی، دوران گشت ایک ملزم سے چرس کر کے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس کربک روڈ پر گشت پر تھی اسی دوران ایک ملزم آیاجو پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مشکوک جان کر پکڑ لیا، تلاشی لینے پر 540 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ملزم کی شناخت عامرشہزاد ولد محمدجمیل سکنہ رسول پور سےہوئی، پولیس نے چرس کےدو الگ الگ نمونے بنالیےجبکہ پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او چوہدری افضل کاکہناتھا کہ علاقے کوجرائم پیشہ عناصر سے نجات دلوائیں گے، بلاتفریق کارروائیاں جارہی رہیں گی۔



