حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پیٹرول 4 روپے 53 پیسے روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 289 روپے 41 پیسے روپے سے بڑھ کر 293 روپے 94 پیسے روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282 روپے 24 پیسے سے بڑھ کر 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔

Exit mobile version