جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم کے صدر عبدالباسط کا سوہاوہ کے مختلف دیہات کا دورہ

سوہاوہ: صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم عبدالباسط بن یحییٰ نے جماعتی تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے تحصیل سوہاوہ کے مختلف دیہات تھلہ چوہدریاں، گتر، سلہال، ککرالہ اور اڈرانہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے میں نوجوانوں سے ملاقاتیں کی گئیں اور ہر علاقے میں مشاورت کے بعد مقامی صدور کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ عبدالباسط بن یحییٰ کے ہمراہ نائب صدر حافظ نعیم قمر، اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری محمد حیثم اور دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔

دورے کے دوران ککرالہ تتروٹ فورپوٹھی سے نور اعجاز، بڑاگواہ تلیکہ سے سہیل اکبر، تھلہ چوہدریاں چھپرمیرا سے امتیاز چوہدری، گتر سے ملک حسین، سلہال سے اعجاز قیوم اور اڈرانہ سے منصور علی خان کو جماعت اسلامی یوتھ کا صدر منتخب کیا گیا۔

عبدالباسط بن یحییٰ نے تمام نومنتخب صدور کو مبارکباد دی اور ہدایت جاری کی کہ وہ فوری طور پر اپنی تنظیمی باڈی مکمل کریں، ہفتہ وار پروگرامات کا انعقاد یقینی بنائیں اور اپنے علاقوں میں نوجوانوں سے متحرک رابطہ رکھیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے ضلعی قیادت سے قریبی مشاورت کی تلقین بھی کی۔

اس موقع پر عبدالباسط بن یحییٰ نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ نوجوانوں کی کردار سازی، سماجی خدمت اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

Exit mobile version