جہلم میں حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 11 افغان باشندے گرفتار

جہلم میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 11 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے جہلم کے روہتاس روڈ اور مخدومہ آباد کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 11 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان باشندوں کے پاس پاکستان میں قیام کے حوالے سے کسی قسم کی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد غیر قانونی طور پر کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر تھے۔

کارروائی کے بعد گرفتار افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ہولڈنگ کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد گرفتار افراد کو متعلقہ قوانین اور حکومتی پالیسی کے تحت افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button